اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا۔ ہم نیوز کا دعویٰ ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں رہنمائوں
نے تجویز دی کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئے،ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم رہنمائوں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی،رہنمائوں کاکہناتھا کہ فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہونگی، مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں ، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی۔پی ڈی ایم رہنمائوں کاکہناہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم رہنماوں نے اتفاق کیاکہ لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ڈی ایم رہنمائوں کی جانب سے استعفوں کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا تھا۔