جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر کیساتھ مل کر پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئےکام کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم عمران خان نےجوبائیڈن کے لیے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔جو بائیڈن کے امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ میں جو بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو بائیڈن کے دور میں

پاکستان اور امریکا کی شراکت مزید مضبوط ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر کام کرنے کا خواہشمند ہے،ہم امریکا کے ساتھ انسداد کرپشن، خطے میں امن کے فروغ سمیت کئی اہم امور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔‎واضح رہے کہ امریکہ کے چھیالیسواں صدر کی حیثیت سے جوبائیڈن نے حلف اٹھا لیا، ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جوبائیڈن نے باقاعدہ طور پر امریکی صدر کا منصب سنبھال لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں جوبائیڈ ن سے امریکہ کے چیف جسٹس نے صدارت کا حلف لیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری تقریب سے پہلے ہی وہاں سے رخصت ہو گئے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس چھوڑ دیا، میری لینڈمیں واقع ایئربیس پرٹرمپ کو 21 توپوں کی سلامی دی۔ اس موقع پر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ 4سال بہترین تھے،سب کاشکریہ اداکرتاہوں، ہم امریکی عوام سے پیارکرتے ہیں اسی لیے امریکاکومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے، ہم نے نئی خلائی فورس بنائی اور امریکی فوج کی تشکیل نوکی، ہماری معیشت بہترین ہے، جب کہ نئی آنیوالی حکومت کومضبوط بنیادفراہم کی ہے۔ٹرمپ نے ایک بارپھرکوروناوائرس کوچائنہ وائرس قراردیتے ہوئے کہا کہ دیگرممالک کی طرح ہم بھی کوروناسیمتاثرہوئے، لیکن ہم نے 9ماہ میں کورونا کی ویکسین بنائی۔ یہاں واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آج 46 ویں امریکی صدر کے حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، ان کے ساتھ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی اور یہ یہ اعزاز کملا ہیرس کے نام ہوگا، قبل ازیں جو بائیڈن نے باضابطہ اگلا امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے الیکٹورل کالج کے ضروری 270 ووٹ پیر کو حاصل کرلیے تھے، کیلیفورنیا سے 55 ووٹ ملنے کے ساتھ ہی انہوں نے یہ سنگ میل پار کیا، اس کے بعد ہوائی کے ووٹوں کے ساتھ بائیڈن کے ووٹوں کی

تعداد 306 ہو گئی جب کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف 232 ووٹ حاصل ہوئے۔الیکٹورل کالج کی طرف سے اپنی کامیابی کی تصدیق کیے جانے کے بعد بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس قوم میں ایک طویل عرصے پہلے جمہوریت کی شمع روشن کی گئی تھی اور اب ہم جانتے ہیں کہ کچھ بھی یہاں تک کہ وبا یا طاقت کا غلط استعمال بھی اس شمع کو نہیں بجھا سکتا، بائیڈن نے مزید کہا اب ایک نئے باب کو شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر قوم کی بھلائی کے لیے کام کر سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…