ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کوالالمپور میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا لیکن اس میں سوار مسافروں سے کیا جھوٹ بولا گیا ؟ مسافر پاکستان پہنچ کر پھٹ پڑے

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کی کوالالمپور میں روکی گئی پرواز کے مسافر متبادل پروزاوں سے اسلام آباد پہنچتے ہی شدید احتجاج کرتے ہوئے پھٹ پڑے ۔118 مسافر براستہ دبئی ہفتے کی رات غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے ، رات ڈھائی بجے کے قریب 65 مسافر

براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے اور پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے۔کوالالمپور میں پھنسے مسافر وں کا اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا نمائندوں کو موبائل فوٹیج بنانے سے بھی روک دیا گیا جبکہ مسافروں اور ان کے اہلخانہ سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی، ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بدتمیزی اور موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی گئی۔پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لیز نہیں بھری اور ہمیں فنی خرابی کی جھوٹی بات بتائی۔کچھ مسافروں نے کھانا اور رہائش نہ دینے کے الزامات بھی عائد کیے اور بتایا کہ ان کا سامان بھی اب تک کوالالمپور میں پھنسا ہوا ہے۔خیال رہے کہ لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے پر پی آئی اے کا طیارہ جمعے کو کوالالمپور ائیر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ لیز پر لیے گئے جہاز کا معاملہ برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملائیشیا کی مقامی عدالت نے ہمیں سنے بغیر ہی جہاز تحویل میں لینے کے احکامات جاری کیے جو باعث تشویش ہیں

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…