جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نواز شریف کو پھنسانے چلی تھی براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گئی ، مریم نواز کا طنز،چچا کی پیشی پر کھل کر بول پڑیں

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو پھنسانے کے چکر میں تھی مگر براڈ شیٹ ان کے اپنے گلے میں پڑ گیا،براڈ شٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ، نااہل اور چور ہیں، وزیراعظم جس سے خطرہ محسوس کرتے ہیں

اسے جیل بھیج دیتے ہیں، عمران خان شہباز شریف سے بھی خوفزدہ ہیں،پی ڈی ایم عوام کی آواز ہے، حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔ ۔لاہور میں احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے قومی خزانہ بھی برباد کیا مگر نکلا کچھ نہیں، نواز شریف کو بے گناہی مل گئی، براڈ شیٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ، نااہل اور چور ہیں، شہباز شریف اور حمزہ جلد باہر آئیں گے، پی ڈی ایم عوام کی آواز ہے، حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا ان لوگوں نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے یہ لاہور والوں کو ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہے ہیں ۔قبل ازیں مریم نواز نے لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے لیگی صدر کو پی ڈی ایم کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…