جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واوڈا صاحب، کیا آپ نے کبھی خود بازار جاکر سبزی خریدی ہے؟ ن لیگ ، پی ٹی آئی دور میں مہنگائی کا موازنہ کرنے پر وفاقی وزیر کو حکومتی ترجمان نے ہی آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا مہنگائی سے متعلق تقابلی جائزہ لے آئے،تقابلی جائزہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی

حکومت کے ادوار سے متعلق تھا، فیصل واوڈا کے دیے گئے تقابلی جائزے پر کچھ ترجمانوں نے اعتراض بھی کیا، ایک ترجمان نے سوال کیا کہ واوڈا صاحب، کیا آپ نے کبھی خود بازار جاکر سبزی خریدی ہے، ترجمانوں نے فیصل واوڈا کو مشورہ دیا کہ اسکو جانے دیں، آگے بات کریں، وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ کے بعد براڈشیٹ ہمارے موقف کا عکاس ہے، اجلاس میں مہنگائی پر بریفنگ اور مہنگائی پر سابقہ ادوار کے موازنہ کے بعد وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے احکامات دیئے، اجلاس میں حکومت نے چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا، حماد اظہر نے کہا کہ چینی امپورٹ کرنے سے چینی کی قیمتوں میں کمی ہو گی ، براڈشیٹ کے معاملے پر شہزاد اکبر پر اپوزیشن کی تنقید کا بھی ذکر ہوا ، وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ سے سستی چینی خریدیں گے،وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو براڈ شیٹ کے معاملہ پر اپوزیشن کو ایکسپوز کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے کہا کہ براڈ شیٹ نے اپوزیشن کے تمام کرتوت بے نقاب کرد یئے ہیں، اجلاس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…