جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ، اہم فیصلے

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن ) آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک میں قیام امن اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جانیں دینے والے شہداء کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دیں گے، قومی کوششوں سے خطرات کومکمل شکست دی جاسکتی ہے۔

معاشرے کے تمام فریقین کواپنابامقصدکرداراداکرناہوگا ،کانفرنس نے کشمیریوں کی مکمل حمایت اور اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کے خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا ،پر عزم کشمیری اپنے کاز میں کامیاب ہونگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 238ویں کورکمانڈرزکانفرنس منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ کانفرنس میں علاقائی،ملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ خاص طورپر سرحدوں کی صورتحال،داخلی سیکیورٹی،پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی ۔ کانفرنس کے شرکا ء نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر بہادر اور پرعزم کشمیریوں کی مکمل حمایت کااعادہ اور کشمیریوں سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کے خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا ۔شرکاء نے اس موقف کو دوہرایا کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کئی دیہائیوں سے جاری مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں ۔انشاء اللہ پر عزم کشمیری اپنے کاز میں کامیاب ہونگے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ز کانفرنس میں افغانستان میں امن عمل میں مثبت پیشرفتوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پراطمینان کااظہار کیا گیا ۔ شرکاء کا کہناتھاکہ قومی کوششوں سے خطرات کومکمل شکست دی جاسکتی ہے۔معاشرے کے تمام فریقین کواپنابامقصدکرداراداکرناہوگا۔

ہرسطح پربہترین صلاحیت سے تمام چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔ کانفرنس میں لائن آف کنٹرول ،ورکنگ بائونڈری اور مشرقی سرحد پر موجودہ سیکورٹی صورتحال پر علیحدہ سے غور کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو آپریشنل تیاریوں کو فروغ اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو نا کام بنانے کیلئے ہماری اولین ترجیح برقرار رہنی چاہئیے ۔اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

قومی اداروں کے تمام عناصرکودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کرداراداکرناہوگا اور قومی طاقت کے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کیلئے صلاحیت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنا ہوگا ۔کانفرنس میں کوروناسے نمٹنے سے متعلق اقدامات پربھی گفتگو کی گئی اور شر کاء نے اس وبا ء کیخلاف جنگ کے دوران اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے لئے بے

حد احترام کا اظہار اور انہیں سراہا گیا ۔ کانفرنس میں قیام امن اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور انکے لواحقین کو بھی بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔جس میں خاص طور پر بلوچستان میں حالیہ واقعات میں جانیں قربان کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…