اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے کہاہے کہ غداری کا مقدمہ مفتی کفایت اللہ پر نہیں عمران خان پر بنتا ہے۔ مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کی گرفتاری پر ترجمان جے یوآئی نے رد عمل کا
اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، اسلم غوری نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ نے جو کچھ کہا اس سے زیادہ عمران خان کہتے رہتے ہیں،غداری کا مقدمہ مفتی کفایت اللہ پر نہیں عمران خان پر بنتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار پر پابندی،بنیادی حقوق سلب کرنا آئین کی توہین،غداری ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22کروڑ ہم وطنوں کو انکے حقوق سے محروم کرنے،آئین شکنی پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ کے اہلخانہ کی گرفتاری کس جرم کے تحت کی گئی،عمران خان جو کچھ فوج کے خلاف کہتے رہے اس پر کیا کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اوچھے ہتھکنڈوں،انتقامی کاروائیوں اور مجرمانہ طرز حکمرانی کا دور جلد ختم ہونے والا ہے