جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے لکھوا لیں اپوزیشن استعفے دے گی تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔چکوال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کروڑوں خرچ کیے انتخابات لڑنے میں وہ ان کے کہنے پر استعفے کیوں دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

مولانا فضل الرحمان نے اربوں کے پیسے بنائے اور آمدن کا پتہ نہیں،ان کا کوئی زریعہ معاش نہیں ہے۔ ان کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا، پارٹی کے لوگوں کو پتہ ہے یہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ جواب انہوں نے دینا ہے اور اپنے ارکان سے قربانی مانگ رہے ہیں، ان کے ارکان اسمبلی کبھی قربانی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے لکھوا لیں یہ استعفے دیں گے تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔ مینار پاکستان پر پتہ چلا گیا کہ لاہوری بے وقوف ہیں یا نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں۔ جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ توانائی سے متعلق امور پر قوم سے جلد خطاب کروں گا۔ برصغیر میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔ کوشش کر رہے ہیں عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہ پڑے۔ قرضے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات کیے ہیں۔ بجلی بنانے اور بیچنے کی قیمت میں 3 روپے کا فرق ہے۔ اگر بجلی مہنگی نہیں کریں گے تو قرضے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں، ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں، جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں، جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…