برطانیہ میں کرونا کی 2نئی قسموں کا پھیلائو، پاکستان میں کھلبلی مچ گئی حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے درجنوں افراد کی تلاش شروع

24  دسمبر‬‮  2020

پشاور، اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) نیا کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث حکومت نے برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے

والے 102 افراد برطانیہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہدات کی گئی ہے کہ برطانیہ سے آنے والے افراد کوتلاش کرکے ان کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں اور انہیں قرنطینہ کیا جائے۔حالیہ دنوں میں مردان، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے۔وفاقی حکومت کی ہدایات پر خیبر پختونخوا حکومت نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے 66 مسافروں ڈھونڈ بھی لیا ہے۔نشاندہی کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے افراد کی تلاش کے لیے تمام ضلعی افسران کو متحرک کر دیا۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا نیا کورونا وائرس پھیلاوَ میں زیادہ خطرناک ہے، دریں اثناملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کرنے لگی ایک روز میں ریکارڈ 111 اموات اور 2256نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ

(covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے ریکارڈ 111 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 6 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں،اس سے قبل 25 جون کو ملک بھر میں کورونا سے 148 اموات سامنے آئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.3 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے

مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9668 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 65070 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 38268 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1782 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور

پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 417134 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 207407 ہوگئی ہے جب کہ 3419 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں،پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 133874 ہے اور 3783 افراد

وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18005 اور ہلاکتیں 181 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 56160 اور 1577 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،آزاد کشمیر میں 8065 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 211 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4838 اور 99 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36721 ہے اور اب تک 398 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…