جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ویکسین صرف پرانے کرونا کیلئے بنائی گئی ، نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر عطا الرحمن نے ویکسین کے اثرات بارے بتا دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی، اسلام آباد (این این آئی، اے پی پی )کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم

جنوبی برطانیہ میں سب سے پہلے رپورٹ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس ستمبر میں رپورٹ ہوا اور کرونا کی یہ نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے، ویکسین کا نئی کرونا قسم پر کیا اثر ہوتا ہے ہے، کچھ کہناقبل از وقت ہوگا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2142مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 84افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 47 وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ 11مریض گھروں میں تھے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 914، پنجاب میں 15ہزار 214، خیبرپختونخوا میں 4ہزار480، اسلام آباد میں 3 ہزار 770، بلوچستان

میں 380،گلگت بلتستان میں 396، آزاد کشمیر میں467ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 15ہزار 352 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے ۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 905ہے۔615ہسپتال ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جبکہ ملک بھر میں 2931مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…