وفاقی کابینہ کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی آئل بحران انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات

20  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل بحران انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے آئل درآمدات منسوخ کرکے پابندی عائد کرنے کی سمری منظور کرنے سے جون، 2020میں پٹرولیم مصنوعات کی ریکارڈ کمی ہوئی ۔رپورٹ میں پی ایس او کو ہونے والا خسارہ

نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے بازیاب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق، آئل کی درآمدات منسوخ کرکے پابندی عائد کرنے کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کی تھی۔ حکومتی انکوائری کمیشن جو کہ جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات کررہا تھا، اس کا کہنا ہے کہ وہ رپورٹ مکمل کرچکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کابینہ نے سمری خط کے اجرا کے دو روز بعد منظور کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی اور پٹرولیم ڈویژن نے 25 مارچ، 2020 کو بہت ہی متنازعہ حکم نامہ جاری کیا جو کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (اوکاک)کو بھجوایا گیا تھا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ درآمدی آرڈرز منسوخ کردیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حکم نامہ اس سمری کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا جو وزارت توانائی اور پٹرولیم ڈویژن کے سیکرٹری نے بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے کم رجحان کی وجہ سے مقامی ریفائنریز

بھرچکی ہیں۔ سمری میں عالمی قیمتوں کے مطابق درآمدات کی سفارش کی گئی تھی اور اس میں پابندی کے الفاظ شامل نہیں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر وزارت توانائی اور پٹرولیم ڈویژن مستعدی دکھاتا تو مقامی ریفائنریز سے اسٹاکس فروری/مارچ 2020 تک اٹھائے جاسکتے تھے

اور اس پابندی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس مدت کے دوران آئل درآمد کرنے کا اضافی کوٹہ دیا جاتا تو غیرملکی زرمبادلہ کے ضمن میں ملک کو بڑا فائدہ ہوسکتا تھا۔ رپورٹ میں جون میں ہونے والے بحران پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانے کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوکاک وجوہات بتائے بغیر ہی معمول کے مطابق برتھنگ منصوبے تبدیل کرتا رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…