اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن کے ڈی آئی خان میں5ایکڑاراضی پر بنگلے کی مالیت 30کروڑ ہے جبکہ فضل الرحمن نے گوشواروں میں ڈی آئی خان بنگلے کی قیمت 25لاکھ بتائی۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کا عبدل خیل کے علاقے میں کروڑوں کا گھر ہے اور گوشواروں میں عبدل خیل میں واقع گھر کی قیمت صرف 15لاکھ روپے بتائی جبکہ عبدل خیل میں گھرکی مارکیٹ ویلیو5کروڑ روپے ہے۔یاد رہے قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے الزامات پر جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سوال نامہ بھیجتے ہوئے 24 دسمبرتک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔نیب نے کہا تھا کہ مولانافضل الرحمن جواب کیساتھ ثبوت بھی پیش کریں، فضل الرحمن نے جواب جمع نہ کرایا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔