اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ایل این جی خریداری ندیم بابر اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان بڑا مناظرہ ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے، معاملہ کھل کر سامنے آگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں ایل این جی خریداری کے معاملے پر ندیم بابر اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان بڑا مناظرہ ہوا۔ معاون خصوصی ندیم بابر سستی گیس خریدنے کے دعوے پر قائم رہے جبکہ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے

ان پر خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس حکومت نے ایل این جی کی اہمیت کو مانا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ گیس خریدے اور سسٹم میں ڈالے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایل این جی کی طلب بہت واضح ہے۔ ہمیں پاور پلانٹس چلانے کیلئے ایل این جی اور مختلف شعبوں میں گیس کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے نئے ٹرمینلز نہیں لگائے۔ ہمیں ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگانے کی ضرورت ہے۔ آج 6 مزید کارگو ہم لا سکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایگزون موبل دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو پاکستان میں پلانٹ لگانے آئی لیکن وہ اڑھائی سال انتظار کرتی رہی لیکن پلانٹس نہ لگنے دیا گیا۔ یہ کمپنی دنیا میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں ماہر سمجھی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا قطر سے معاہدہ بہترین تھا۔ ہمیں اس سے سستی گیس نہیں مل سکتی تھی جس قیمت پر ہمارا معاہدہ ہوا۔ قطر کا معاہدہ

15 سال کیلئے ہوا لیکن 10 سال بعد وہ معاہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔ قطر کیساتھ ہمارے معاہدے سے سے پاکستان کو 4 سو ملین ڈالر سالانہ فائدہ جبکہ سوا 200 ملین ڈالر سالانہ بچت ہو رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے زمانے سب زیادہ گیس کی تلاش کے لائسنس جاری کیے گئے

تاہم پاکستان میں گیس بہت کم مقدار میں نکلتی ہے، بہت بڑا ذخیرہ دریافت ہونا مشکل ہے۔ ہم نے پھر بھی کوشش کی کہ گیس کے ذخائر تلاش کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ گیس انفراسٹرکچر سیس (جی آئی ڈی سی)کے سارے پیسے حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔ یہ پیسے بنیادی طور پر

ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور ترکمانستان گیس پائپ لائن کیلئے تھے۔اس موقع پر پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ ملک کو ایل این جی کی ضرورت ہے ،سابق حکومت نے پاور پلانٹس کو ڈیزل سے ایل این جی پر

منتقل کر کے اچھا کام کیا۔ تاہم ن لیگ کے دور میں ایل این جی کو پیٹرول ڈکلیئر کرایا گیا۔ندیم بابر نے کہا کہ ایک ٹرمینل اگلے مہینے تعمیراتی کام شروع کر رہا ہے جبکہ دوسرا ٹرمینل بھی جلد تعمیراتی کام شروع کرنے والا ہے۔ ہم روز 527 ملین ڈالر ہر روز ان ٹرمینلز کو دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا

کہ ساری مارکیٹ کہہ رہی تھی کہ قیمتیں کم ہونگی، اس لیے 10 سال کا معاہدہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ 10 سال بعد ہم معاہدہ چھوڑ نہیں سکتے، دوبارہ قیمتیں طے کر سکتے ہیں۔ ان کے اپنے دور میں ہی ثابت ہو گیا، وہ قیمتیں مناسب نہیں تھیں۔انہوں نے کہا سابقہ حکومت میں 226 ارب روپے

جی آئی ڈی سی کی مد میں جمع ہوئے۔ جی آئی ڈی سی کے جو پیسے جمع ہوئے وہ کہاں ہیں؟ شاہد صاحب بتا دیں۔ دس مہینے تک ٹرمینل کی پوری پیمنٹ دیتے رہے لیکن گیس نہیں لائی گئی۔ یہ پاور پلانٹس 7 نہیں دو سے اڑھائی سال این جی پر چلے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…