جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو شاید پرسوں اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی شریک نہ ہوں کیونکہ ۔۔۔کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سرکاری تصدیق نہیں لیکن بلاول ہائوس ذرائع سے ٹھوس خبریں گردش کررہی ہیں کہ بلاول بھٹو کی پشاورپی ڈی ایم جلسے کے بعد سے طبیعت ناساز ہے

اورکورونا آثار نمایاں ہے، اگلے 14 روز وہ سخت آئیسولیشن میں گزاریں گے ،شائید ہمشیرہ کی منگنی میں بھی پرسوں شریک نہ ہوں۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ بلاول کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم پی پی نے اس کی تردید کردی ہے۔پیپلز پارٹی بلوچستان کے ٹوئٹر اکائونٹ سے وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد بلاول بھٹو نے خود کو آئسولیٹ کرلیاہے اور اپنے ٹیسٹ رزلٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔دریں اثنا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز

باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور نیک تمنائوں کا بے حد شکریہ۔بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور

پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔ ان کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ہے،جس کا مشہور حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جارہا ہے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی اور

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی جانب سے شیئر کیا جانے والا ایک اہم معلوماتی بیان بھی جاری کیا ہے۔پی پی پی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری

یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جبکہ ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…