سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ کون سے وکلا کو ووٹ کو حق دینے سے روک دیا گیا؟ تہلکہ خیز حکم جاری

23  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے نئے وکلا کو ووٹنگ رائٹس دینے سے متعلق کیس میں لا گیٹ 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیا جبکہ کورونا کی وجہ سے لا گیٹ کا ٹیسٹ نہ دینے والے وکلا کو بھی ووٹ کا حق دینے سے روک دیا گیا۔

پیر کوجسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ نئے وکلا کو ووٹنگ کاحق لا گیٹ ٹیسٹ 50 فیصد نمبر سے پاس کرنے پر دیا جائے۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ بارز کے معیار کو ہم نے بہتر بنانا ہے،ایسے وکلا کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے جنوں نے 50 فیصد نمبر حاصل نہیں کیے۔نئے وکلا کے وکیل نے کہا کہ لا گیٹ ٹیسٹ کا کوئی سوالوں کا مجموعہ نہیں ہے،لا گیٹ ٹیسٹ میں سلیبس سے غیر متعلقہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ لا گیٹ ٹیسٹ میں مطلوبہ نمبرز حاصل نہ کرنے والے وکلا پریکٹس کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نمبرز حاصل نہ کرنے والے نئے وکلا یہ لا گیٹ ٹیسٹ پاس کر کے ووٹ کا حق حاصل کریں۔عدالت نے کہا کہ پاکستان بار کونسل لا گیٹ ٹیسٹ کے لیے سوالات کا مجموعہ تیار کرنے کے معاملے پر غور کرے۔بعد ازاں کیس سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…