جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2مئی 2011اسامہ بن لادن آپریشن ہمیں ڈر تھا کہ پاکستانی صدر آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بہت شدید ردعمل دینگے لیکن۔۔۔باراک اوبامہ کا آپ بیتی میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی آپ بیتی میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کے قتل کرنے کے لیے کی گئی امریکی کارروائی کی خبر دینا توقع سے زیادہ آسان ثابت ہوا تھا کیوں کہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری امریکا کی

صورتحال کو سمجھتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پرامس لینڈ’ نامی کتاب عوامی سطح پر سامنے آئی جس میں امریکی کمانڈوز کی کارروائی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے گئے ہیں جو 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا سبب بنی تھی۔باراک اوباما نے لکھا کہ وہ جانتے تھے کہ ایک اتحادی ریاست میں فوجی حملے کا حکم دینا اس کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے لیکن انہوں نے پھر بھی ایسا کیا کیوں کہ وہ القاعدہ کے رہنما کے خاتمے کا موقع کھونا نہیں چاہتے تھے۔انہوں نے لکھا کہ جو کچھ ہم نے ایبٹ آباد میں اس وقت کیا کہ اس میں ہر ممکن طریقے حد تک جارحانہ انداز میں ایک اہم اتحادی کے علاقے کی خلاف ورزی، آپریشنل اور سفارتی مفادات کی پیچیدگیوں میں اضافہ شامل تھا۔سابق امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ ان کے دو قریبی ساتھیوں جو بائیڈن اور سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس نے اس کارروائی کی مخالفت کی تھی، اس انکشاف

سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ باراک اوباما نے اپنی کتاب 3 نومبر کے بعد کیوں جاری کی، کیوں کہ یہ جو بائیڈن کو انتخابات میں نقصان پہنچا سکتی تھی جو اس وقت نو منتخب امریکی صدر ہیں۔کارروائی کے بعد باراک اوباما نے متعدد امریکی رہنماؤں اور صدر پاکستان سمیت

کئی عالمی رہنماؤں کو کال کی۔باراک اوباما نے لکھا کہ آصف زرداری نے ‘حقیقی جذبات کا اظہار کیا اور یاد کیا کہ کس طرح القاعدہ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے ان کی شریک حیات بینظیر بھٹو کو قتل کیا۔سابق امریکی صدر نے لکھا کہ ‘مجھے توقع تھی

کہ پاکستان کے مشکلات میں گھرے صدر کو کی گئی کال سب سے مشکل ثابت ہوگی جنہیں لازمی طور پر پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی پر ملک میں مخالفت کا سامنا ہوگا’۔تاہم جب میں نے انہیں کال کی، انہوں نے مبارکباد اور حمایت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا تھا کہ ‘چاہے

جو بھی نتیجہ ہو یہ بہت اچھی خبر ہے’۔بعدازاں باراک اوباما نے امریکی فوج کے سربراہ مائیک مْلین کو اپنے پاکستانی ہم منصب کو کال کرنے کے لیے کہا۔وہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ‘مائیک مْلین نے پاکستانی آرمی چیف کو کال کی اور بات چیت نرم انداز میں ہوئی،

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے درخواست کی کہ ہم کارروائی اور اس کا ہدف جلد صاف کریں تاکہ پاکستانی عوام کے ردِ عمل کو سنبھالنے میں مدد مل سکے’۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارروائی میں پاکستان کو شامل کرنے سے انکار کردیا تھا کیوں کہ ان کا خیال تھا

پاکستان میں کچھ عناصر طالبان بلکہ شاید القاعدہ سے بھی روابط رکھتے تھے۔انہوں نے لکھا کہ حالانکہ پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد اور افغانستان میں فوج کو اہم سپلائی کا راستہ فراہم کیا تھا لیکن انہوں نے اسلام آباد کو معلومات نہ دینے

کا فیصلہ کیا۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ‘اس حقیقت کہ ایبٹ آباد کمپاؤنڈ پاک فوج کے امریکی فوجی اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ جیسے مقام سے چند میل کے فاصلے پر تھا، نے اس امکان کو اجاگر کیا کہ پاکستانیوں کو کچھ بھی بتایا گیا تو وہ ہمارے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں’۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…