منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ویلڈن ٹیم عمران خان وفاقی کابینہ کی گلگت الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد زلفی بخاری،علی امین گنڈا اور مراد سعید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباددھرنا خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی کاوشوں کی تعریف کی جبکہ گلگت بلتستان انتخابات میں شاندار کامیابی پر زلفی بخاری،علی امین گنڈا اور مراد سعید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پہلی بار تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے

اور ہم اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگے،خطے میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یہاں وزیرا عظم ہائوس میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بیشتر ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دیدی،کابینہ نے کورونا کے علاج کی ادویات کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دیدی جس کے مطابق کورونا کے علاج کے لئے ادویات ٹیکس فری درآمد کی جاسکیں گی ۔کابینہ ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ویلڈن ٹیم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے گلگت الیکشن میں زلفی بخاری،علی امین گنڈاپوراور مراد سعید کی بھر پور الیکشن مہم کی تعریف کی اور کہا کہ انتخابات میں کامیابی سیف اللہ نیازی سمیت پی ٹی آئی کی پوری ٹیم کا اعزاز بھی ہے ،تحریک انصاف کے وزراء اور پارٹی لیڈر شپ نے دن رات محنت کی،اکثریت حاصل کرنے پر تحریک انصاف کے ہر کارکن کو شاباش دیتا ہوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے،گلگت بلتستان کی عوام نے پہلی بار تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کی اور الیکشن جیتنے کے بعد کچھ کام نہیں کیا ہم اس روایت کو توڑیں گے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے ،

انہوں نے کہا کہ وزراء الیکشن مہم کے دوران علاقائی مسائل سے آگاہ ہیں وہ مجھے عوامی مسائل کی لسٹ تیار کریں ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔اس موقع پر کابینہ اجلاس میں شریک وزراء نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ رد کردیاہے اور تمام تر امیدیں تحریک انصاف کے ساتھ لگا لی ہیں ۔کابینہ اجلاس میں اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر پر بھی ارکان

نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز دی ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے پہلے سے احتیاط برتنا ہوگی،ویکسین آنے میں دیر ہے،لوگ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں،لوگ زیادہ سے زیادہ ماسک کا استعمال کریں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے کامیاب اور نتیجہ خیز مذاکرات ممکن بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو شاباش اور تعریف کی ، پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے ذاتی دلچسپی اور موثر کردار کی بدولت مسئلے کو پرامن طور پر حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…