بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان الیکشن میں پہلی کامیابی تحریک انصاف کےامیدوار جیت گئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت الیکشن،پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کا پہلا امیدوار کامیاب ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جی بی 11 کھرمنگ ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید امجد زیدی 5872ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں ،

آزاد امیدوار سید محسن رضوی 1396ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آزادامیدوار اقبال حسین 1332ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نیاز علی صیام400ووٹ لے کر سب سے پیچھے ہیں ۔ دوسری جانب جی بی اے 12 شگر کے مجموعی 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران ندیم 435 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 330 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔جی بی اے 13 استور کے 49 میں سے 7 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا فرمان علی 620 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…