جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری کا کمال پرانی ویڈیو ایل اوسی پر ہونیوالی جھڑپ کی ویڈیو کے طور پر پیش پاکستانی اداکارہ احد رضا میر کو پاک فوج کا افسر ظاہر کر کے شہید کرنے کا دعویٰ بھی کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی ،بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور12 زخمی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فوج سے فائرنگ کے  تبادلے میں پاک فوج کا بھی ایک جوان شہید اور پانچ جوان زخمی

ہوئے،پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا برا حال کر دیا۔پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کی۔ لیکن اپنے بھونڈے دعوئوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی میڈیا نے 9 جون 2019 کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان میں بھارتی فوج کی گولہ باری قرار دیا لیکن جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے فوری طور پر نہ صرف بھارتی میڈیا کے جھوٹ کی نشاندہی کی بلکہ بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے سینئر ایڈیٹر نے یہ ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اڑی کے مقام پر تین بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے اور تین فوجیوں کے زخمی ہونے کی بری خبر موصول ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے شیئرکی جانے والی ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان میں کی جانے والی جوابی کارروائی کی ہے۔تاہم سوشل

میڈیا صارفین نے فوری طور پر بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی حقیقت بیان کر دی اور بتایا کہ یہ ویڈیو 9 جون 2019 کی ہے جب جہادیوں کی جانب سے ادلب میں القصابیہ کے مقام پر حملہ کیا گیا تھا۔ لیکن بھارتی میڈیا اسے پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائی کے طور پر پیش کر

رہا ہے جو بھارتی میڈیا کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوئوں کی عکاسی کرتا ہے۔یہی نہیں بھارتی عوام کے کچھ ٹویٹر اکائونٹس پر پاک فوج کے یونیفارم میں ملبوس احد رضا میر کی تصویر شیئر کر کے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پاک فوج کا یہ افسر شہید

ہو گیا ہے۔بھارتی عوام کے اس مضحکہ خیز دعوے پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں یہ بتایا کہ پاک فوج کا افسر نہیں بلکہ پاکستانی اداکار احد رضا میر ہیں جنہوں نے ڈرامہ ”عہد وفا” میں پاک فوج کے جوان کا کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…