منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وفاق کی مضبوطی کیلئے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا ہاتھ تھام لیا 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان ، پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان وفاق کی مضبوطی کیلئے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا ہاتھ تھام لیا۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

فیڈریشن کی مضبوطی خوشحال بلوچستان سے جڑی ہے اسی لیے وزیر اعلیٰ پنجاب بلوچستان جارہے ہیں جہاں وزیراعلیٰ جام کمال سے ملاقات اور بلوچستان کیلئے 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب اپنے بلوچ بھائیوں کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ 5نئے منصوبے لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تربت میں200بیڈکا ہسپتال، برکان میںBHU,نوکنڈی میں RHC, پنجاب ہاؤس تافتان اور ایک سڑک کا منصوبہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت پنجاب بلوچستان میں کھاران ٹیکنیکل سینٹر،موسیٰ خیل تا درگ سڑک، 50بیڈ ہسپتال، نادرا دفتر کی تعمیر، ایمبولینسز کی فراہمی اور گرلز سکولز بسوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہی ہے اورتبدیلی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…