برطانیہ کا نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے پر غور برطانیہ نے پاکستان کی درخواست پر جواب دیدیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی پاکستان کی درخواست پر جواب دیدیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے انہیں

بتایا ہے کہ لندن اسلام آباد کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریری طور پر لندن سے کچھ موصول نہیں ہوا لیکن وہ برطانیہ میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سے برطانیہ کو خط لکھ کر نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ اپنی سزا کا باقی ماندہ حصہ پاکستان کی جیل میں گزاریں۔حکام کی رائے ہے کہ نواز شریف کے ویزے کی معیاد رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست ان کی سزا کو دیکھ کر کی گئی ہے۔کیونکہ یہ ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایک موزوں کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی مجرموں کو ڈی پورٹ کرتے رہے ہیں اور نواز شریف کے کیس میں بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے چھ ماہ کے وزٹ ویزے پر گئے تھے جس میں بعد میں توسیع کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں یہ کہا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کیلئے اگر برطانوی وزیر اعظم سے بھی ملنا پڑا تو وہ ملیں گے ، ان کی واپسی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائینگے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…