نواز شریف کی تقریر پر مقتدرحلقے سخت ناراض لیگی قیادت تک پیغام بھجوا دیا

26  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک جلسوں میں نواز شریف کی جانب سے جان بوجھ کر عسکری اور انٹیلی جنس قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مقتدر حلقے سخت ناراض ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف

تک یہ بات پہنچا دیں کہ اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہی ہوگا۔نواز شریف آرمی چیف اور قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنا کر بھارت کو خوش کررہے ہیں۔دوسری جانب سے نواز شریف کی قومی سلامتی کے اداروں پر مسلسل تنقید پر وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے ذریعے تقاریر پر بھی پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات نے پی ڈی ایم جلسوں میں نوازشریف کے خطاب پر پابندی کی تجاویز دے دیں جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کو جلسوں کی مشروط اجازت دی جائے گی ۔پی ڈی ایم کو اب جلسہ کرنے سے قبل یقین دہانی کرانی ہوگی کہ نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب نہیں کرینگے،پی ڈی ایم نہیں مانے گی تو جلسہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…