بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے بل کی مخالفت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم بل پیش

کیے گئے۔ اجلاس میں حکومت نے کلبھوشن آرڈیننس کو بل کی صورت میں قائمہ کمیٹی میں پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا حکم دیا، کلبھوشن گرفتار ہوا اور پھانسی ہوئی تو حکومت(ن)لیگ کی تھی اورن لیگ نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔فروغ نسیم نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے سزا پر نظرثانی کیلئے مکینزم بنانے کی ہدایت بھی کی، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کرنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا، بھارت چاہتا تھا پاکستان قانون سازی نہ کرے اور معاملہ دوبارہ عالمی عدالت میں جائے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پڑھے بغیر کہا جا رہا ہے کہ کلبھوشن کی سزا معاف کی گئی، کلبھوشن کے معاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، آرڈیننس نہ لاتے توپاکستان پر توہین عدالت کے جرم میں پابندیاں عائد ہوسکتی تھیں۔بعدازاں قائمہ کمیٹی نے کثرت رائے سے کلبھوشن سے متعلق بل منظور کیا تاہم اپوزیشن جماعتوں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے بل کی مخالفت کی۔لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ کلبھوشن کو این آر او دیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے کلبھوشن جادھو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی جو 29 مئی 2020 کو جاری کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…