جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

گرفتاریوں کا سیزن ٹوشروع ن لیگ نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے، ہم گرفتاریوں کے سیزن ٹو کے لئے بھی تیار ہیں، عمران خان کی نالائقی پر قومی اداروں کا وقار قربان ہو رہا ہے ،عمران خان کے

وزرا بار بار قومی اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کبھی عدلیہ تو کبھی مسلح افواج کو سامنے کرتی ہے حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، ہم پہلے ہی کہتے تھے یہ کمپنی نہیں چلے گی، اب کمپنی پٹ چکی ہے، کچھ لوگ کہتے تھے ”گل ودھ گئی” میں کہتا ہوں ”گل مْک گئی” ہے، تمام اداروں کو جھونک دیا گیا کہ کشمیر بھول جائیں، ن لیگ کیخلاف کارروائی کریں ایک دن میں ہمارے بیس جوان شہید ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ساتھ سوال بھی پوچھتا ہوں دہشتگردی کو ختم کر دیا تھا دوبارہ زور کیوں پکڑ رہی ہے؟انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن اداروں نے دہشتگردی سے لڑنا تھا انہیں سیاسی جنگ میں لگا دیا گیا،آج نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کا پلان بنادیا گیا ،ہماری مسلح افواج کی بہادری پر کسی کو شک نہیں ہے ،مسلح افواج کی پشت پر قومی یکجہتی اور مضبوط

معیشت نہ ہوئی تو بہادری اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، ہمارے دور حکومت میں کشمیر پر بھارت کو کبھی میلی آنکھ ڈالنے کی جرات نہیں تھی عمران خان کے دور میں بھارت اس کشمیر کو ہڑپ کر گیا ہے، مجھے عمران خان بتائیں میں کشمیر کی ایف آئی آر کس پر کاٹوں؟

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈھائی سال سے ہم ای سی ایل میں ہیں زندگی کے معاملات نہیں چلا سکتے ،ابھی تک حکومت اور نیب فیصلہ نہیں کر سکے ہمارے خلاف کیس کیا ہے ،عدالت میں جمع کرائے گئے نیب کے ہزاروں صفحے ردی کے علاوہ کچھ نہیں۔

جس عدالت میں ارشد ملک جج تھا وہاں انصاف کیا کیا توقع رکھیں فیصلہ وہی ہو گا جو ارشد ملک کی طرح لکھ کر دیا جائے گا، کیپٹن صفدر کو تو ضمانت مل گئی آئی جی سندھ کو ضمانت کون دے گا حکومت مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں مہنگائی پر قابو پانے کے حکومت کو اقدامات اْٹھانے چاہیئے تھے مگر حکومت اپوزیشن کو رگڑا دینے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…