کراچی کا دورہ گلے پڑ گیا کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتاری کے نتیجے میں کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ جان کر مریم نواز بھی پریشان ہو جائینگی

19  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مزارقائد کی خاص قانون ”مینٹیننس اینڈ پروٹیکشن آرڈیننس 1971 ”کے تحت حفاظت کی جاتی ہے۔ اس قانون کے تحت کسی کو بھی مزار قائد یا اس کے زیر نگرانی اراضی پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ، نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق

عوامی مظاہرے کرنا یا مزار کے احاطے کے اندر کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث ہونا سختی سے ممنوع اور قابل سزا جرم ہے۔مزار قائد پر نعرے لگانے کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر200 نامعلوم افراد کے خلاف قائداعظم مزار پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس 1971 کی دفعات 6، 8 اور 10جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 506-بی کے تحت درج کیا گیا ہے۔سیکشن 506 بی کی خلاف ورزی کی سزا 2سال اور جرمانہ ہے۔ مزار قائد آرڈیننس کی دفعہ 6 کی رو سے کسی شخص کو بھی مزار قائد کے اندر اور بیرونی احاطے سے 10 فٹ کے فاصلے تک کوئی اجلاس، مظاہرہ، جلسہ یا کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔دفعہ8 کے مطابق کسی شخص کو ایسا فعل یا سلوک اختیار کرنے کی اجازت نہیں جو قائد اعظم کے مزار کے تقدس اور وقار کے لیے توہین آمیز ہو۔دفعہ 10 کے تحت مذکورہ دفعات کے خلاف عمل کرنے پر قید کی سزا ہے جس کی مدت 3 سال تک بڑھائی جاسکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…