پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نیب کے رویے سے کرپشن کے خلاف مہم کو شکست سپریم کورٹ نے کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے رویے سے کرپشن کے خلاف مہم کو شکست ہو رہی ہے۔بدھ کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد یونین کونسل روات کے سابقہ سیکرٹری

جاوید چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو ملزم کی پلی بارگین درخواست پر ایک ماہ میں فیصلے کی ہدایت کردی۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ کیس میں دیگر چار ملزمان ہیں جنہیں نیب نے گرفتار نہیں کیا اور صرف ایک ملزم کو ہی گرفتار کیا گیا، نیب ملزمان میں تفریق کرتا ہے۔جسٹس قاضی محمد امین نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ کیس میں دیگر 4 ملزمان سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) پاس اسسٹنٹ کمشنرز ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی محمد امین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ سی ایس ایس والے ملزمان نہیں؟ کیا سی ایس ایس کرنے والے قانون سے بالا تر ہوگئے ہیں، نیب کے اسی رویے کی وجہ سے کرپشن کے خلاف مہم کو شکست ہو رہی ہے، کیا اس طرح ملک سے کرپشن ختم ہوسکتی ہے، نیب سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم نہ سمجھے، نیب کے تفریقی رویے سے کم از کم میں تو خوش نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…