جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

نیب بدعنوانی کو ختم کرے ، بہت زیادہ کرپشن ہورہی ہے سپریم کورٹ کے قومی احتساب بیورو سے متعلق سخت ریمارکس

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) بدعنوانی کو ختم کرے ، بہت زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔ جمعرات کو نندی پور پاور پلانٹ آئل ٹینکرز گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس مشیر عالم نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نیب امتیازی سلوک نہ کرے، مجموعی طور پر 134 ٹینکر گم ہوئے لیکن نیب نے اس ملزم کو پکڑ رکھا ہے جس پر 6 ٹینکرز غائب کرنے کا الزام ہے۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ نیب کرپشن کو ختم کرے ، کرپشن بہت زیادہ ہورہی ہے ، اس کیس میں نیب نے سب ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا، برابری کا سلوک نہ ہو تو ساتھ نہیں چل سکتا۔ نیب وکیل نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے منصوبہ ساز پر ہاتھ ڈالا ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ایک ملزم نے 12، دوسرے نے 17، تیسرے نے 13 آئل ٹینکر غائب کئے، نیب نے ان سب کو چھوڑ کر 6 ٹینکرز غائب کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے کہاکہ اس کیس میں نیب نے سب ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا، نیب سب ملزمان کو پکڑے۔ عدالت نے کہاکہ کریمنل چھاتیاں نکال کر باہر پھر رہے ہیں۔ دور ا ن سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرا موکل ایک سال دس ماہ سے قید میں ہے۔وکیل نے کہاکہ کیس کے دیگر ملزمان کو نیب نے گرفتارنہیں کیا۔

وکیل نیب نے کہاکہ ملزم نے کراچی سے آئل ٹینکر پلانٹ پرنہیں پہنچائے، کیس میں 9 ملزمان کے وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں، اس کیس میں سیکڑوں ٹینکرزپلانٹ پرنہیں پہنچائے گا۔ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ اس کیس میں جرم کی نوعیت ایک جیسی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ باقی ملزمان کوگرفتارنہیں کیا، صرف ایک ملزم کوگرفتارکیا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ملزم محمد اسلم کی ضمانت منظورکرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…