ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ اسمبلیوں سے استعفے دیں، ہم ضمنی الیکشن کروا دیں گے، یہ ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے، وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو چیلنج

datetime 25  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر اپوزیشن استعفے دے گی تو اگلے روز ضمنی انتخابات کرادیں گے، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے گی،کرپشن پرکسی کو این آر او نہیں دوں گا، فوجی قیادت سے چھپ کر ملنے والوں کے بار ے میں کیا کہوں؟مجھے ملاقاتوں کا علم ہوتا ہے،ہماری حکومت کرپٹ

نہیں اسی لئے فوجی قیادت ہمارے فیصلوں کی حمایت اورتائید کرتی ہے،نوازشریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاسی اور حکومت و آرمی کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی سازش تھی،اگلے سال سے ملک میں چینی اورگندم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،گیس بحران آئے گا جس کے لیے عوام کو تیار رہنا ہوگا۔ٹی وی چینلز کے نیوز ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاسی اور حکومت و آرمی کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی سازش تھی، ہم نے تقریر نشر کرنے کی اجازت اس لیے دی کہ آزادی اظہارِ رائے کا شور برپا ہوجاتا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کھیل سے باہر ہو چکے ہیں،اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ نہ کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، فوجی قیادت ہمارے فیصلوں کی حمایت یا تائید اس لیے کرتی ہے کہ ہماری حکومت کرپٹ نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان نین کہا کہ میرا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو۔عمران خان نے اعلان کیا کہ اگر اپوزیشن کے استعفے آئے تو ان نشستوں پر دوبارہ ضمنی انتخابات کرادیں گے، میں کرپشن پرکسی کو این آر او نہیں دوں گا، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے گی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھتا، یہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ اس لیے رکھتے

ہیں کیونکہ ان کے پاس افرادی قوت نہیں جو فوجی قیادت سے چھپ کر ملتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہوں کیونکہ مجھے اْن ملاقاتوں کا علم ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال سے ملک میں چینی اورگندم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس بحران آئے گا جس کے لیے عوام کو تیار رہنا ہوگا کیونکہ ہم مہنگی گیس نہیں خرید سکتے۔وزیراعظم

کا کہنا تھا کہ ملک میں 27 فیصد لوگ پائپ لائن، 73 فیصد لوگ بغیر پائپ لائن کے گیس استعمال کرسکتے ہیں،ہمیں عوام کو گیس کے استعمال سے متعلق آگاہی دینا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کچھ وزیر اپنے خلاف ہی گول کر دیتے ہیں،ہر جماعت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے،سیاسی جماعتوں میں نظم وضبط بنانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ ہو یا (ش) لیگ یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میری حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان ہے۔ دوران گفتگو انہوں نے ایک مرتبہ پھر

نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں، وہ فوج اور حکومت کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…