جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کا کلچر ختم صدر،وزیراعظم کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دے دی ،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کا کلچر ختم کرنے کیلئے مراعات میں کمی کا قانون فوری

طور پر پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت کردی ، قانونی ٹیم کی طرف سے کام شروع کر دیا گیا۔اس بل کے تحت سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ کیا جائے گا ، جس کے بعد صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی ، ملازمین ، کھانے پینے ، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں قومی خزانے کی بچت کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق صدر نے لاڑکانہ ریسٹ ہاوس اور رتو ڈیرو کا بھٹو ہاؤس بطور صدر ہاؤس ڈکلیر کیا ، جنوبی پنجاب سے ایک وزیراعظم نے ملتان اور لاہور سمیت 5 مقامات پر کیمپ آفسز بنائے ، جبکہ ایک وزیراعلی نے لاہور میں 7 مختلف کیمپ آفسز کو وزیراعلی آفس ظاہر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…