یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ ہوگیا

7  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، طلباء کو ماسک کے ساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں پہلی سے پانچویں جماعت کی کلاسیں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی وزراء تعلیم جماعتوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہیں ،اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کی سفارشات این سی او سی کو بھجوائی جائیں گی،حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…