جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

آپریشن ”سومناتھ” وہ وقت جب پاک بحریہ کے سامنے بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے بے مثال بہادری، جراتمندانہ جنگی حکمت عملی کے آج بھی چرچے

datetime 6  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ” کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔

پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔اتوار کو یوم دفاع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ یہ دن ہمارے شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کی جراتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاؤ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا۔ امیر البحر نے کہاکہ پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ” کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک ہی مقید رکھا۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف نے کہاکہ آج، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…