بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔ماڈل ٹائون تھانہ کے انسپکٹر بشیر احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ماڈل ٹائون رہائشگاہ پر بھی موجود نہیں ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطا تارڑ نے نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر انکے سیکرٹری نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔ احتساب عدالت نے میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…