اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بی آر ٹی بس میں پھر آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو 1122 کے مطابق حیات آباد فیز 6 میں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز اور ویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب بی آر ٹی ترجمان کے مطابق بس میں لگی وائرنگ شاٹ ہونے سے آگ لگی تاہم پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حیات آباد میں ہی بی آر ٹی کی بس میں آگ لگی تھی ، بس سروس کا افتتاح گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔