بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

آپریشن ردالفسادکی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دشمن کے انتشارو افراتفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنانے کا عزم

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بارڈرکی سیکیورٹی بہتربنانے میں موثرکرداراداکررہاہے، ہمیں دشمن کی چالوں، حملوں سے ہمہ وقت چوکس اور تیار رہنا ہوگا،دشمن کے انتشار،افراتفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے،آپریشن ردالفسادکی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد کے داوائی سیکٹر کے دشوار علاقے میں استحکام لانے کے آپریشنز میں مصروف فوجیوں سے بات چیت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ آپریشنز کے دوران دشوار گزار علاقوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانوں و راستوں کا کنٹرول مستحکم کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ آپریشنز میں ان دشوار علاقوں میں 90 آئی ای ڈیز ناکارہ بنائی گئیں۔ آرمی چیف کو بتایاگیاکہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ بتایاگیاکہ شمالی وزیرستان سے منسلک انٹرنیشنل بارڈر کے اس آخری مشکل حصہ پر بھی سیکیورٹی فورسز کا موثر کنٹرول ہو گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پورے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سرحدی سیکیورٹی انتظامات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی دستوں کی زبردست آپریشنل کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ ہم امن و استحکام کے لیئے پرعزم ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ امن و استحکام کیلئے پاکستان سرحدی سیکیورٹی مضبوط بنانے اورایف سی کی استعداد میں اضافے کا اپنے حصے کا کام پورا کر رہا ہے۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور کہاکہ عمومی طور پر خطے میں امن واپس آ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سخت محنت سے حاصل امن کے فوائد برقرار رکھنے کے لیئے مقامی آبادی، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دشمن کی چالوں، حملوں سے ہمہ وقت چوکس اور تیار رہنا ہے۔ ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا بھی دورہ کیا۔ شمالی وزیرستان آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…