ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والا واحد مسلم ملک چین کی پاکستان کو مسلم ممالک کی قیادت کرنے کی خواہش کا اظہار

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ مسلم ممالک میں واحد ایٹمی ملک پاکستان مسلم ممالک کو لیڈ کرے۔اس وقت میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ چین خطے میں ایک نیا بلاک بنانے جا رہا ہے اور چین کا ایران کی طرف جھکائو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

بیجنگ تہران کے ساتھ 400 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے 25 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔چین کے پاس خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے مسلم ممالک میں اپنی اہمیت بڑھانے کا اہم موقع ہے۔دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے اہم ایک روزہ دورے چین روانہ ہوگئے ۔چین روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج میں ایک اہم دورے پر چین روانہ ہو رہا ہوں۔دورہ سے متعلق وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔امید ہے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وفد پاکستان کی سیاسی و عسکری سوچ کی عکاسی کرے گا۔چین کا دورہ بہت اہم اہمیت کا حامل ہے۔چینی قیادت سے مختلف امور پر گفتگو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…