آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا نواز شریف نے فضل الرحمن کو فون کرکے کیا یقین دہانی کرادی؟ حکومتی صفوں میں ہلچل

  منگل‬‮ 18 اگست‬‮ 2020  |  10:38

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کیخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور

اپوزیشن کاکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ حکومت کیساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎