سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاؤ دینے کی اجازت نہیں دے سکتے سپریم کورٹ کا 2 پیٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم

17  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاؤ دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس لیز کرنے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

وکیل قلب حسن نے عدالت کو بتایا کہ این ایچ اے نے سرکاری زمین پمپس کو لیز پر دے رکھی ہے، جس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے قانون سے بالاتر نہیں، این ایچ اے کو زمین کاروبار یا دھندے کے لیے نہیں ملی۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اس ملک میں لوگوں کے بھی کچھ حقوق رہنے دیں، سرکار کی زمین کیساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ 30 ہزار سالانہ کرایہ پر این ایچ اے نے گرین بیلٹ پر پمپس بنوا دیے، گرین بیلٹ کی زمین پیڑول پمپ کے لیے کیسے الاٹ ہو گئی؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سرکاری زمین کو کوڑیوں کے بھاؤ دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گرین بیلٹس پر بنے تمام پمپس ہٹیں گے، اس طرح تو سارے باغ بھی لیز کر دیں۔سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پیٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…