بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز16ہزار 599 رہ گئے 24 گھنٹے کے دوران17 اموت اور 730 نئے کیسز سامنے آئے

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد6ہزار129ہوگئی ہے اور16 ہزار 599 ایکٹیو کیسز ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ85 ہزار921 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب ہوئے۔

سندھ میں کوروناکے ایک لاکھ 24 ہزار 556 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار715، خیبرپختونخوا34ہزار859، بلوچستان11ہزار956، اسلام آباد15زار296، ا?زاد کشمیر2ہزار157 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 23ہزار82ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کیدوران 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…