مودی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا وقت کا ضیاع کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا ملے گی،پاکستان کا دو ٹوک اعلان

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے جس کے بعد ہم نے اسے ٹرائل کا حق دیا۔

لیکن کلبھوشن خود دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے جس کے بعد اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔مزید بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے، اس وقت مودی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں گفت شنید نہیں ہو سکتی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، لارجربنچ کیلئے عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر کردیے گئے، حکومتی آرڈیننس سے عالمی عدالت کے خدشات کو دورہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، لارجربنچ کیلئے عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر کردیے گئے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے عالمی عدالت کے خدشات کو دور کیا۔آرڈیننس کے ذریعے سزا کے عدالتی جائزہ کی راہ ہموار کی گئی۔ فی الحال کلبھوشن کیلئے خود وکیل مقرر کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔ بھارت اور کلبھوشن کو موقع دیتے ہیں خود وکیل مقرر کریں۔وفاقی حکومت کو حکم دیتے ہیں کہ عدالتی فیصلے سے متعلق بھارت اور کلبھوشن یادیو کو آگاہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…