عمران خان کے حکم پر فوری عملدرآمد ایف آئی اے نے جہانگیر ترین،مونس الٰہی اور خسرو بختیار خاندان کی شوگر ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

5  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تین بڑے شوگر مل گروپس کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا اس حوالے سے 20 ارب روپے کے مالی جرم کی تفتیش کیلئے جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے اور العربیہ کو نوٹسز دے دئیے گئے۔

وفاقی حکومت نے 20 ارب روپے سے زائد کے مبینہ مالی جرم میں ملوث ملک میں شوگر ملز چلانے والے تین بڑے گروپس کے خلاف تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی مشترکا تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے تشکیل دی گئی سی آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو گروپ آف کمپنیز، آر وائی کے گروپ کی ملکیت الائنس شوگر ملز، جس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز مخدوم خسرو بختیار کے خاندان کا بڑا حصہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ قائد کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارروائی وفاقی کابینہ کے 23 جون کے فیصلے کی روشنی میں سامنے آئی ہے جو شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سامنے آیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں سی آئی ٹی کو جے ڈی ڈبلیو گروپ کے مبینہ بے نامی کاروبار،مالی جرم وغیرہ، جس میں 16.1 ارب روپے سے زائد کی رقم شامل ہے، کے خلاف تفتیش شروع کرنے کا اختیار شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…