آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عید الاضحی پر اگلے مورچوں دورہ ، عید نوجوانو ں کیساتھ منائی ، دشمن کیلئے دوٹوک پیغام جاری

3  اگست‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا دشمن پاکستا ن اور خطے کوعدم استحکام کا شکار کر ناچاہتا ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا مظہر ہے،

قربانی کے جذبہ کو فوجی جوان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے عید الاضحی اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی ۔آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطہ کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے، ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں کے حوصلے اور عزم ،کنٹرول لائن پر آپریشنل تیاریوں اور مسلسل مؤثر نگرانی پر جوانوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا مظہر ہے، قربانی کے جذبہ کو فوجی جوان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تمام مشکلات کے باوجود استصواب رائے کے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں، کشمیری جرأت و بہادری سے بھارتی ظلم اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے این آئی سی، این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…