اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے توہین رسالت کے ملزم کی عدالت میں ہلاکت پراظہار تعزیت کیا ہے،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم طاہر نسیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ، جو پاکستان کے ایک کمرہ عدالت کے اندر مارا گیا تھا، ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ
فوری طور پر کارروائی کریں اور ایسی اصلاحات پر عمل کریں جو اس طرح کے سانحہ کو دوبارہ ہونے سے روکیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک نوجوان نے توہین رسالت کے ملزم کو جج کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔