ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز وزیر اعظم کے 2معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا ، اسی حوالے سے صحافی وسیم عباسی نے مختصر انٹرویو میں معید یوسف سے سوال کیا کہ دو معاونین خصوصی نے استعفیٰ دیا ہے، ایک نے یہ بھی کہا کہ انکی دہری شہریت پر سوال ہورہا تھا ۔

جس پر معید یوسف نے کہا کہ میری کوئی غیرملکی شہریت نہیں ہے، باقیوں کا اپنا نقطہ نظر ہے۔معاونین خصوصی اور مشیروں کیلئے قانون میں ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔ میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ آپ لوگوں نے میڈیا ٹرائل شروع کیا ہوا ہے، یہ بہت بدقسمتی ہے، لوگوں کو اپنا کام کرنے دیں، کون قابل ہے، کون نہیں یہ فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔معیدیوسف نے مزید کہا کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔اپنی ریٹنگ کیلئے اس قسم کی حرکتیں نہ کریں، مجھے نہیں پتہ کہ کن دو لوگوں نے استعفیٰ دیا ہے، یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں، میں چیک کروں گا، مجھے بہت افسوس ہوگا کہ لوگوں نے اپنی عزت بچانے کیلئے آپکے پریشر میں آکر ایسا کیا ہے۔معید یوسف نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم صبح سے شام تک کام کرتے ہیں لیکن آپ صبح سے شام تک یہ سوال پوچھتے رہتے ہیں کہ یہ پاکستانی ہے، یہ ایسے ہے، یہ ویسے ہے۔جس پر وسیم عباسی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کی پالیسی تھی کہ نیشنل سکیورٹی کے کاموں میں فارن نیشنل انوالو نہیں ہوں گےجس پر معید یوسف نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے کاموں میں کوئی فارن نیشنل انوالو نہیں ہے، میں فارن نیشنل نہیں ہوں۔ میں یہ لکھ کر دے چکا ہوں، آپ لوگوں نے ہماری پگڑی اچھالنی ہے تو اچھالتے رہیں۔آپ نیشنل سکیورٹی کے ایشو کو متنازعہ بنارہے ہیں، یہ اچھی خبرجارہی ہے باہر؟ آپ نے لوگوں کی عزت سے کھیلا ہے ، انکے خاندانوں کی عزت سے کھیلا ہے۔اس پر وسیم عباسی نے جواب دیا کہ میڈیا کا کام سوال کرنا ہےجس پر معید یوسف نے کہا کہ میڈیا کا کام سوال کرنا ہے کسی کا ٹرائل کرنا نہیں۔ وہ عدالتوں کا کام ہے۔صحافی اور معید یوسف کے درمیان کیا گفتگو ہوئی آپ بھی سنئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…