جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سزا معطل ہونے کا مطلب جرم ختم نہیں ہوتا نیب مجرمان سزا معطل ہونے پر عہدے پر بحال نہیں ہو سکتے، سپریم کورٹ نے واضح کردیا

datetime 27  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سزا معطل ہونے کا مطلب جرم ختم نہیں ہوتا ،نیب مجرمان سزا معطل ہونے پر عہدے پر بحال نہیں ہو سکتے۔ پیر کو سپریم کور ٹ آف پاکستان نے نیب کے سزا یافتہ سرکاری افسر کی ملازمت پر بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون قرار، حکومتی اپیل منظور کرلی ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ طاہر عتیق صدیقی ٹیلی فون انڈسٹریز میں

ڈپٹی جنرل منیجر تھا، غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں پانچ سال قید بامشقت اور پچاس لاکھ جرمانہ ہوا، طاہر عتیق کو سزا ہونے پر محکمے نے برطرف کر دیا۔ سہیل محمود نے کہاکہ اپیل میں سزا معطل ہوئی تو ملزم نے عہدے پر بحالی کی درخواست دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم طاہر عتیق کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ قانون کے مطابق سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم دس سال عوامی عہدے کیلئے نااہل رہتا۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…