ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی بہت بڑے اقدام کیلئے کوششیں سیاسی و معاشی استحکام حاصل کرنے کیلئے ’’2اہم شخصیات‘‘ خاموشی کیساتھ کیا کر رہی ہیں؟اہم انکشافات

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سمیت دو اہم شخصیات ملک کو درپیش اس سیاسی اور معاشی بحران سے نمٹنے پر غور کر رہے ہیں جس نے پی ٹی آئی کی حکومت کو اس کے ابتدائی دو برسوں کے دوران مشکلات سے دوچار کیا اور ساتھ ہی مقامی و بین الاقوامی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بالواسطہ اور بلاواسطہ متاثر کیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق نیب قوانین میں اتفاق رائے کے ساتھ ترامیم کرکے احتساب کے عمل میں اصلاحات لانا انہی چیلنجز میں سے ایک ہے جن کے ذریعے بنیادی مقصد یعنی سیاسی اور معاشی استحکام حاصل کیا جائے گا۔ذریعے نے کہا کہ مباحثے اور معاملات طے کرنے کیلئے میز پر تین امور موجود ہیں۔ ان میں سے پہلا اقدام نیا نیب قانون منظور کرنا ہے جو بالکل ویسا ہی ہوگا جو پی ٹی آئی نے گزشتہ سال منظور کیا تھا لیکن یہ قانون اپنی چار ماہ کی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد ختم ہوگیا۔ان ترامیم میں توجہ احتساب کا ایک ایسا عمل کو جاری رکھنے پر ہوگی جن سے وہ تمام شقیں خارج کی جائیں گی جن کا نیب نے انتہائی غلط استعمال کیا ہے اور انہی شقوں کی وجہ سے ہراسگی اور ناانصافی کا ماحول پیدا ہوا ہے جس سے کاروباری افراد اور بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ دوسرا چیلنج ایف اے ٹی ایف سے جڑے 14؍ قوانین (بل) کی منظوری ہے جن میں سے تین پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں، ایک سینیٹ سے منظور ہونا ہے جبکہ 10ابھی وعدوں کی سطح پر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام بلز، جب منظور ہو جائیں گے، ملک کو بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے وعدوں کے معاملے پر پٹری پر لائیں گے۔

ہمارا مالیاتی نظام شفاف ہوگا اور اس میں منی لانڈرنگ وغیرہ نہیں ہو پائے گی۔ اس سے پاکستان پر منڈلانے والے بین عالمی برادری کی جانب سے بائیکاٹ کی شکل میں سیاہ بادل بھی چھٹ جائیں گے جس کیلئے بھارت پاکستان کیخلاف زبردست کوششوں میں مصروف ہے۔تیسرا چیلنج این ایف سی ایوارڈ ہے جس پر کام ہو رہا ہے تاکہ قرضوں اور دفاعی اخراجات کا بوجھ صوبوں کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔ذریعے کے مطابق، یہ کام ایسے طریقے سے کیا جائے گا کہ جس میں 18ویں ترمیم کو نہیں چھیڑا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو اس میں تھوڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…