سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ فوجی عدالتوں سے سزایافتہ196مجرموں کی رہائی کا حکم معطل

21  جولائی  2020

اسلام آباد( آن لائن) سپریم کورٹ نے 196سزایافتہ مجرموں کی رہائی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے وفاق کی درخواست پر سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مجرموں کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرمان کوسزاہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اورحقائق ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کا آگاہ کیا کہ مجرمان کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کومعطل کرنے کی استدعا کی ۔ عدالت عظمی نے پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ مجرموں کا تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا ،مزید سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔خیال رہے کہ جون2020 میں پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی طرف سے مختلف الزامات کے تحت سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 196 افراد کی سزائیں کالعدم قرار دے دی تھیں اور مزید ایک سو سے زیادہ مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے300 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…