اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا ، کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ طبی ماہرین نے کہاہے کہ عید الاضحی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے ، بے احتیاطی کورونا وائرس کو واپسی کی دعوت ہو سکتی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز تعداد 77 ہزار 6 سو 28 رہ گئی،پاکستان میں کل 2 لاکھ 53 ہزار 604 کیسز میں سے ایک 70 ہزار 6 سو چھپن صحت یاب ہو گئے ،اب تک کورونا نے 5 ہزار 3 سو 20 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے،اسلام آباد میں 14 ہزار 202 کورونا کے مریضوں میں سے 11 ہزار 323 صحت یاب ہوگئے ،اسلام آباد میں ایکٹیکو کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 720 رہ گئی،پنجاب میں 87 ہزار 492 کیسز میں سے 63 ہزار 977 صحتیاب،پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 489 رہ گئی ،سندھ میں ایک لاکھ 6 ہزار 622 کیسز میں سے 63 ہزار 839 مریض صحت یاب ہوگئے ،سندھ میں ایکٹیکو کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 40 ہزار 977 ہے ،خیبر پختونخواہ میں 30 ہزار 747 میں سے 21 ہزار 489 صحت یاب ہوگئے ،خیبر پختونخواہ میں ایکٹیو کورونا کیسز صرف 8 ہزار 329 رہ گئے ،آزاد کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ،آزاد کشمیر میں ایک ہزار 655 کیسز میں سے ایک ہزار 29 صحت یاب ہوگئے ،آزاد کشمیر میں ایکٹیکو کورونا کسیز کی تعداد صرف 581 رہ گئی ،بلوچستان میں 11 ہزار 192 کورونا کیسز میں سے 7 ہزار 812 صحت یاب ہوگئے ،بلوچستان میں ایکٹیکو کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 254 رہ گئی۔