ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شوگر انکوائری کمیشن : اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں، اہم انکشافات

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)شوگر انکوائری کمیشن کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویز جمع کرادی گئی ہیں۔اضافی دستاویزات میں شوگر انکوائری کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن سمیت مقدمے کا خلاصہ بھی دستاویز میں شامل ہے ۔

اٹارنی جنرل کی طرف سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن بنایا،انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے قانون کے تحت بنائی گئی۔ جس نے وفاقی، صوبائی شوگر ملوں سے معلومات اکٹھی کیں،کمیشن نے معلومات حاصل کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافے پر تفصیلی تصویر تیار کی،کمیشن نے اپنی رپورٹ میں چینی کی صنعت کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی،وفاقی حکومت نے تیار کردہ رپورٹ کو منظور کرنے کے بعد ریگولیٹرز کو عمل درآمد کے کئے بھیجی،کمیشن کی رپورٹ کو پہلے پاسما والوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کی جو مسترد ہوئی،اس سماعت میں دلائل دیئے گئے کہ کمیشن کا نوٹیفکیشن ہر وقت جاری نہیں کیا گیا،کمیشن کی تشکیل کے بارے میں پاسما مکمل طور پر آگاہ تھا، نوٹیفکیشن کے معاملے کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا، نوٹیفکیشن کی تاخیر سے اشاعت سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے موجود ہیں،شوگر ملز والوں کا آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے،انکوائری کمیشن صرف صوبے بنا سکتے ہیں کی دلیل بے بنیاد ہے،انکوائری کمیشن کی تشکیل آئین اور قانون کے مطابق ہے،چینی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی انسانی حقوق اور آرٹیکل 9 کا ہے،جواب دہندہ، وفاقی، صوبائی حکومتوں اور تمام اداروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…