منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کو کس نے باہربھیجا، وہ کب واپس آئینگے؟ عمران خان نے کس بات پر قائل کیا؟ صدر عارف علوی نے بتا دیا

datetime 5  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم نظرثانی سے بہتر ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں صدر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی تجویز کبھی زیرغور نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں اختلافات چلتے رہتے ہیں، وسائل کی تقسیم پراختلافات معمول کی بات ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مادر پدر آزاد کرپشن رہی ہے، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے، پہلی بارحکومت نے اسکینڈلز کی تحقیقات کے بعد رپورٹس جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1300نیب مقدمات میں سے صرف 5 بیوروکریٹس کے خلاف تھے، نیب کا قانون مناسب ہے، بار ثبوت ملزم پر ہی ہونا چاہیے، اگر کسی کو نیب قانون پر اعتراض ہے تو وہ پٹیشن دائر کردے۔صدر عارف علوی نے مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آرٹی سمیت سب منصوبوں کی تحقیقات کی حمایت کی اور کہا کہ جہانگیر ترین کو حکومت نے باہر نہیں بھیجا، وہ واپس آجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بطور صدر انہوں نے اپنے خلاف مقدمات میں استثنیٰ لینے سے انکار کیا۔ملک میں کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی کرنی چاہیے، حکومت نے کورونا کے باعث عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے۔انہوں نے کہاکہ شکر ہے کورونا سے اموات کم ہوئی ہیں، میں تو چاہتا تھا کورونا میں سب کچھ بند ہوجائے لیکن وزیراعظم نے مجھے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر قائل کیا۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے عید کے بعد کورونا صورتحال دیکھ کر کھولنے چاہئیں۔کشمیر پالیسی کے بارے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر پالیسی کمزور نہیں ہے، مودی حکومت مسلمانوں کیخلاف نفرت کی پالیسی روا رکھے ہوئے ہے جب کہ 3سالہ بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا ہوش کرے کیوں کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…