اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تمام دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار،
اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔